بی ٹی سی ترک نے کرپٹو کرنسی میں امداد قبول کرنے کا اعلان کر دیا
بی ٹی سی ترک نے ترک ادارہ برائے انسداد ہنگامی حالات و آفات، ترک ہلال احمر،ٹوگ،بت کوائن،اتھیروم اور ٹیتھیر قسم کی کرپٹو کرنسی کو امداد کے لیے قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے
1943968

بی ٹی سی ترک نے قاہرامان مراش میں آنے والے زلزلے کے باعث امدادی اداروں کے لیے کرپٹو کرنسی والیٹس قائم کیےہیں۔
بی ٹی سی ترک نے ترک ادارہ برائے انسداد ہنگامی حالات و آفات، ترک ہلال احمر،ٹوگ،بت کوائن،اتھیروم اور ٹیتھیر قسم کی کرپٹو کرنسی کو امداد کے لیے قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
اس طریقہ کار کے بعد اب بی ٹی سی ترک اکاونٹ کے بغیر کرپٹو کرنسی والیٹس یا کسی اور پلیٹ فارم کے ذریعے کرپٹو کرنسی میں امداد قبول کی جا سکے گی ۔
بی ٹی سی ترک کا کہنا ہے کہ بھیجی گئی نقد امداد اب خو کار طریقے سے ترک لیرا میں تبدیل کی جا سکے گی جس پر کسی قسم کی اضافی ادائیگی بھی وصول نہیں کی جائے گی ۔