جنوبی افریقہ میں بجلی کا بحران،قومی آفت کا اعلان
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ اس وقت بجلی کی فراہمی میں بحران کا سامنا کر رہا ہے جہاں گزشتہ کافی عرصے سے بجلی کی ترسیل بارہ گھنٹے تک منقطع رہنے کی بھی خبریں ملتی رہی ہیں
جنوبی افریقہ میں حکومت بجلی کے بحران سے نمٹنے کےلیے قومی آفت کا اعلان کر رہی ہے۔
صدر سائرل راما فوسا نے بر سر اقتدار سیاسی جماعت افریقن نیشنل کانگریس کی انتظامی کمیٹی کے اجلاس کے بعد ایک بیان میں کہا ہے کہ پارٹی ارکان توانائی بحران کے سبب ملک میں قومی آفت کے اعلان پر متفق ہیں۔
راما فوسا نے بتایا کہ حکومت عام حالات میں اٹھارہ تا چوبیس مہینوں کے دوران اس بحران سے نمٹنے کا ارادہ رکھتی ہے جس کے لیے تمام ارکان نے اس کے فوری تصفیئے کی خاطر ہماری حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ اس وقت بجلی کی فراہمی میں بحران کا سامنا کر رہا ہے جہاں گزشتہ کافی عرصے سے بجلی کی ترسیل بارہ گھنٹے تک منقطع رہنے کی بھی خبریں ملتی رہی ہیں۔
بجلی کا یہ بحران افریقہ کی اہم معیشتوں میں شمار جنوبی افریقہ کو مسائل سے دوچار کر رہا ہے جو کہ سال 1994 سے اقتدار پر براجمان اے این سی کی مقبولیت کو بھی متاثر کر رہا ہے۔
کوئلے کی پیداوار کا حامل ملک جنوبی افریقہ اپنی بجلی کا اسی فیصد جوہری تنصِبات سے پوری کرتا ہے ۔