آج یورپ کو 20 فیصد اضافے کے ساتھ 29،4 ملین مکعب میٹر گیس بھیجی جائے گی: گیسپروم
آج براستہ یوکرین یورپ کو ترسیل کی جانے والی قدرتی گیس کی مقدار کل کے مقابلے میں 20 فیصد اضافے کے ساتھ 29،4 ملین مکعب میٹر کر دی جائے گی: روس انرجی کمپنی گیسپروم

روس انرجی کمپنی 'گیسپروم' نے کہا ہے کہ آج براستہ یوکرین یورپ کو ترسیل کی جانے والی قدرتی گیس کی مقدار کل کے مقابلے میں 20 فیصد اضافے کے ساتھ 29،4 ملین مکعب میٹر کر دی جائے گی۔
گیسپروم نے روسی ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 'سوہرانیوکا' تقسیم مرکز سے گیس ترسیل کی طلب یوکرین کی طرف سے مسترد کر دی گئی ہے۔ گیس کی ترسیل 'سوکا' مرکز سے جاری رہے گی اور مذکورہ ترسیلی مرکز سے آج 29،4 ملین مکعب میٹر گیس کی ترسیل کی جائے گی۔
اس طرح گیسپروم کی طرف سے کل براستہ یوکرین یورپ کو بھیجی گئی 24،5 ملین مکعب میٹر قدرتی گیس میں 20 فیصد اضافہ ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ یوکرین نے مئی 2022 میں، یورپ کے لئے روسی گیس کے ایک تہائی کی ترسیل کرنے والے، 'سوہرانیوکا' ڈسٹری بیوٹر مرکز کو بند کر دیا تھا۔ گیسپروم کی، نارتھ اسٹریم اور 'یامال۔یورپ ' پائپ لائنوں کے ذریعے بھی، مغرب اور وسطی یورپ کے لئے گیس کی ترسیل رُک گئی تھی۔
گیسپروم مذکورہ ممالک کے لئے گیس کی ترسیل صرف براستہ یوکرین جاری رکھے ہوئے ہے۔