دنیا میں آپ جو بھی دیکھتے ہیں: استنبول سے آیا ہے
ٹرکش کارگو کے میگالاجسٹک مرکز 'سمارٹسٹ' کا تعارفی اشتہار "دنیا میں آپ جو بھی دیکھتے ہیں: استنبول سے آیا ہے" کے عنوان سے نشر کر دیا گیا

ٹرکش ایئر لائنز THY کارگو کمپنی 'ٹرکش کارگو' کے میگالاجسٹک مرکز 'سمارٹسٹ' کا تعارفی اشتہار "دنیا میں آپ جو بھی دیکھتے ہیں: استنبول سے آیا ہے" کے عنوان سے نشر کر دیا گیا ہے۔
ٹی ایچ وائے پریس مشاورتی دفتر کے جاری کردہ بیان کے مطابق تین قسطوں پر مشتمل اشتہاری فلم کے پہلے اشتہار میں، جنوبی ایشیاء میں پیدا کی جانے والی اور ایک دن کے اندر اندر امریکہ کے ایک ریسٹورنٹ میں سروس کی جانے والی، براموندی مچھلی کے اوقیانوس پار سفر کو موضوع بنایا گیا ہے۔
دوسرے اشتہار میں پیرس میں ایک کھُلی نیلامی میں فروخت کے لئے پیش کئے جانے والے اور ایک چینی خاندان سے متعلقہ نادر سیرامک گلدان کے فرانس تک کے سفر کو بیان کیا گیا ہے۔
تیسرے اشتہار میں افریقہ میں اُگنے والے ایک خاردار خربوزے کے جاپان میں ایک سبزی فروش کی دکان پر پہنچنے کی داستان بیان کی گئی ہے۔
ہر اشتہار میں کسی دُور دراز ملک کی اجناس کی استنبول سے آمد پر حیرت کا اظہار کرنے والوں کی حیرت کو "دنیا کا لاجسٹک مرکز: سمارٹسٹ" کے الفاظ کے ساتھ دُور کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ استنبول ایئر پورٹ میں واحد چھت تلے اور دنیا کے بڑے ترین صنعتی مرکز کی شکل میں ڈیزائن کیا گیا 'سمارٹسٹ لاجسٹک مرکز'50 سے زائد ممالک سے 4 گھنٹوں کی مسافت پر ایک بے نظیر محلّ وقوع کا حامل ہے۔
دنیا بھر میں زمینی راستے کا تحمّل نہ رکھنے والی مختصر معیاد کی حامل غذائی اجناس پہلے سمارٹسٹ پہنچائی جاتی ہیں اور اس کے بعد THY کے وسیع فلائنگ نیٹ ورک میں شامل ممالک کو بھیجی جاتی ہیں۔
یہ میگا لاجسٹک مرکز محض اپنے محّل وقوع اور حدود اربعے کی وجہ سے ہی نہیں لاجسٹک، ڈپو، خود کار نظام اور ڈیجیٹل سسٹم ٹیکنالوجیوں کی وجہ سے بھی سرفہرست حیثیت رکھتا ہے۔ ٹرکش کارگو کے فلائٹ نیٹ ورک کی قائدانہ صلاحیت ا ور سرمایہ کاریوں کے استنبول کی بے نظیر جغرافیائی حیثیت کے ساتھ اتصال نے 'سمارٹسٹ' کو بین الاقوامی تجارت کے لئے ایک بے مثال ٹرانزٹ مرکز بنا دیا ہے۔