مائیکروسافٹ کمپنی 10 ہزار ملازمین کو کام سے نکال رہی ہے

امریکن ٹیکنالوجی کمپنی 'مائیکروسافٹ' 10 ہزار ملازمین کو کام سے نکال رہی ہے

1934946
مائیکروسافٹ کمپنی 10 ہزار ملازمین کو کام سے نکال رہی ہے

امریکن ٹیکنالوجی کمپنی 'مائیکروسافٹ' 10 ہزار ملازمین کو کام سے نکال رہی ہے۔

مائیکرو سافٹ کے منتظمِ اعلیٰ 'ساٹیا نڈیلا' نے کمپنی ملازمین کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اس وقت کمپنی تبدیلیوں کے ایک اہم دور سے گزر رہی ہے۔ ہم نے صارفین اور شراکت داروں کے ساتھ مذاکرات کئے اور صارفین کے ڈیجیٹل مصارف کو موزوں ترین شکل دی ہے ۔ علاوہ ازیں، دنیا کے بعض علاقوں میں  اقتصادی مندی اور بعض دیگر علاقوں میں بھی مندی کی توقع کی وجہ سے ،ہم ہر سیکٹر اور ہر علاقے کے اداروں میں متین حکمت عملی کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ کمپنی اس صورتحال سے زیادہ طاقتور ہو کر اور زیادہ موئثر رقیب بن کر نکلے گی۔ لیکن اس کے لئے اہم اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

نڈیلا نے کہا  ہے کہ ہم مائیکروسافٹ کے مصارف اور آمدنی کو صارفین کی طلب کے ساتھ ہم آہنگ شکل میں لائیں گے۔ اس دائرہ کار میں 2023 کے مالی سال کی تیسری تہائی کے آخر تک 10 ہزار ملازمین کو ملازمتوں سے برخاست کر  دیا جائے گا۔

ساٹیا نڈیلا نے کہا ہے کہ ملازمتوں سے نکالے جانے والے ملازمین کی تعداد کمپنی کے کُل ملازمین کے 5 فیصد سے کم ہے۔ ہم بعض شعبوں کی کچھ پوزیشنیں مکمل ختم کر دیں گے اور بعض اہم اسٹریٹجک پوزیشنوں کے لئے بھرتیاں جاری رکھیں گے۔



متعللقہ خبریں