ترکیہ کی تازہ پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات 354،9 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں

نومبر کے مہینے میں ترکیہ نے خارجہ منڈیوں میں  5 لاکھ 65 ہزار 406 ٹن تازہ پھل اور سبزیاں فروخت کر کے 354،9 ملین ڈالر زرِ مبادلہ کمایا ہے: فرحت گوروز

1916508
ترکیہ کی تازہ پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات 354،9 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں

ماہِ نومبر میں ترکیہ کی تازہ پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات 354،9 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

بحیرہ روم تازہ سبزیوں اور پھلوں کی برآمداتی یونین کے سربراہ فرحت گوروز نے جاری کردہ تحریری بیان میں سیکٹر کی ماہِ نومبر کی خارجہ فروخت کا جائزہ لیا ہے۔

گوروز نے کہا ہے کہ نومبر کے مہینے میں ترکیہ نے خارجہ منڈیوں میں  5 لاکھ 65 ہزار 406 ٹن تازہ پھل اور سبزیاں فروخت کر کے 354،9 ملین ڈالر زرِ مبادلہ کمایا ہے۔

جن پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات سب سے بلند رہیں ان میں 109،3 ملین ڈالر زرِ مبادلہ کے ساتھ کینو پہلے، 38 ملین ڈالر کے ساتھ لیموں دوسرے اور 28،9 ملین ڈالر کے ساتھ انگور تیسرے نمبر پر رہا۔

انہوں  نے کہا ہے کہ مذکورہ دورانیے میں جن ممالک کو سب سے زیادہ برآمدات کی گئیں ان میں 168،3 ملین ڈالر کے ساتھ  روس پہلے، 23،6 ملین ڈالر کے ساتھ یوکرین دوسرے، 16،5ملین ڈالر کے ساتھ رومانیہ تیسرے نمبر پر رہا۔

فرحت گوروز  نے کہا ہے کہ جن ممالک کے ساتھ تجارتی حجم میں قابل ذکر اضافہ ہوا ان میں قطر، اسرائیل اور آسٹریلیا سرفہرست ہیں۔ مثبت دو طرفہ تعلقات  کی وجہ سے سعودی منڈی میں بھی ترکیہ کی موجودگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔



متعللقہ خبریں