ہماری برآمدات 3 کھرب ڈالرز تک پہنچ رہی ہیں: ایردوان

صدر نے بتایا کہ ہماری برآمدات ہر ماہ ریکارڈ توڑتے ہوئے تین کھرب ڈالرز تک پہنچ رہی ہیں جبکہ ہم اختیار کردہ تدابیر کے ذریعے سال نو کے  آغاز سے  بڑھتی ہوئی گرانی کو بھی کم کریں گے

1916301
ہماری برآمدات 3 کھرب ڈالرز تک پہنچ رہی ہیں: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  کہا ہے کہ  ہماری برآمدات  ہر ماہ ریکارڈ توڑتے ہوئے 3 کھرب ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں۔

صدر ایردوان نے  ترکیہ 2023 اجلاس اور امورِ زر سے متعلق   پینل میں اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ حالیہ تین سالوں میں پوری دنیا وبائی امراض ،علاقائی تنازعات اور جھڑپوں میں مصروف رہی ہے جس کے نتیجے میں  توانائی،خوراک اور خام مواد کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں جس سے افراط زر  اور معاشی وسائل میں مشکلات  کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مگر اس کے باوجود  ترکیہ اس  صورت حال سے  نسبتاً کم متاثر رہا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ ہماری برآمدات ہر ماہ ریکارڈ توڑتے ہوئے تین کھرب ڈالرز تک پہنچ رہی ہیں جبکہ ہم اختیار کردہ تدابیر کے ذریعے سال نو کے  آغاز سے  بڑھتی ہوئی گرانی کو بھی کم کریں گے۔

 صدر نے کہا کہ اگلا سال ہماری  معیشت و توانائی سمیت دفاعی صنعت کےلیے بھی اہم ہوگا ،ہم جمہوریہ ترکیہ کی یک صد سالہ  سالگرہ کے موقع پر اپنے تمام منصوبوں کو عملی جامہ پہننانے کا عزم کیے ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں