ترکیہ نے 59 ممالک کے ہاتھ 4 کروڑ 15 لاکھ 3 ہزار ڈالر کا شہد فروخت کیا

پہلے 11 مہینوں میں شہد کی برآمدات گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں مقدار کے اعتبار سے 92 فیصد اور زرِمبادلہ کے اعتبار سے 60 فیصد زیادہ رہیں

1915985
ترکیہ نے 59 ممالک کے ہاتھ 4 کروڑ 15 لاکھ 3 ہزار ڈالر کا شہد فروخت کیا

رواں سال کے پہلے 11 مہینوں میں ترکیہ نے 59 ممالک کے ہاتھ 4 کروڑ 15 لاکھ 3 ہزار ڈالر مالیت کا شہد فروخت کیا ہے۔

مشرقی بحیرہ اسود برآمد کنندگان یونین کی  انتظامی کمیٹی کے سربراہ 'صافت کالیونجو' نے کہا ہے کہ ترکیہ نے جنوری تا نومبر کے دوران 15 ہزار 564 ٹن شہد برآمد کیا ہے۔ مذکورہ برآمدات سے 4 کروڑ 15 لاکھ 3 ہزار ڈالر زرِمبادلہ کمایا گیا ہے۔

کالیونجو  نے کہا ہے کہ رواں سال کے پہلے 11 مہینوں میں شہد کی برآمدات گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں مقدار کے اعتبار سے 92 فیصد اور زرِمبادلہ کے اعتبار سے 60 فیصد زیادہ رہی ہیں۔

جن ممالک کو سب سے زیادہ شہد برآمد کیا گیا ان میں 1 کروڑ 59 لاکھ 90 ہزار ڈالر کے ساتھ   امریکہ پہلے،66 لاکھ 72 ہزار ڈالر کے ساتھ  اسپین دوسرے اور 5 لاکھ 58 ہزار ڈالر کے ساتھ جرمنی تیسرے نمبر پر رہا ہے۔



متعللقہ خبریں