یورپی یونین اور جی سیون کا فیصلہ قبول نہیں،جلد ہی اقدام لیں گے: کریملن

کریملن کے  ترجمان دیمیتری پیسکوف نے یورپی یونین اور جی سیون ممالک کی طرف سے روسی خام تیل کی بلند ترین قیمت کے جاری رکنے پر رد عمل ظاہر کیا ہے

1914334
یورپی یونین اور جی سیون کا فیصلہ قبول نہیں،جلد ہی اقدام لیں گے: کریملن

 کریملن کے  ترجمان دیمیتری پیسکوف نے یورپی یونین اور جی سیون ممالک کی طرف سے روسی خام تیل کی بلند ترین قیمت کے جاری   کرنے پر رد عمل ظاہر کیا ہے۔

 پیسکوف نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ہم اس وقت صورت حال کا جائزہ لے رہےہیں،اس فیصلے کو ہم قبول نہیں کرتے اور اس  کے خلاف ہم نے تیاری کرلی ہے ،جلد ہی تمام صورت حال کا جائزہ لیتےہوئے ہم اقدام اٹھائیں گے۔

یاد رہے کہ یورپی یونین اور جی سیون ممالک نے بحری راستے سے لےجانے والے  روسی خام تیل کی فی بیرل قیمت ساٹھ ڈالر مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں