استنبول ہوائی اڈہ یورپ کا مصروف ترین ایئر پورٹ

استنبول ہوائی اڈہ یورپ کے 10 مصروف ترین ہوائی اڈوں میں واحد ہوائی اڈہ ہے  جو کہ  2019  کی  کارکردگی کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب رہا ہے

1914264
استنبول ہوائی اڈہ یورپ کا مصروف  ترین ایئر پورٹ

استنبول  ہوائی اڈہ یومیہ 1210 پروازوں کے ساتھ یورپ کا مصروف ترین ہوائی اڈہ بن  گیا ہے۔

یورو کنٹرول کے بیان کے مطابق، استنبول ایئرپورٹ یورپ میں سب سے زیادہ پروازیں کرنے والے ہوائی اڈوں میں پہلے نمبر پر ہے، 25 نومبر سے 1 دسمبر کے درمیانی عرصے میں  استنبول ہوائی اڈے  سے روزانہ اوسطاً 1210 پروازیں چلائی گئی ہیں۔

ان اعداد و شمار کے مطابق، IGA کے زیر انتظام استنبول ہوائی اڈہ یورپ کے 10 مصروف ترین ہوائی اڈوں میں واحد ہوائی اڈہ ہے  جو کہ  2019  کی  کارکردگی کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب رہا ہے۔

استنبول ایئرپورٹ کے بعد، لندن کا ہیتھرو ایئرپورٹ 1,153 پروازوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ پیرس-چارلس دی گوالا ایئرپورٹ 1,108 پروازوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔



متعللقہ خبریں