ترکیہ کی ماہِ نومبر کی برآمدات 1،9 فیصد اضافے کے ساتھ 21،9 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں

ماہِ نومبر میں ترکیہ کی برآمدات   گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 1،9 فیصد اضافے کے ساتھ 21،9 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں: وزیر تجارت مہمت مُش

1914115
ترکیہ کی ماہِ نومبر کی برآمدات 1،9 فیصد اضافے کے ساتھ 21،9 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں

ترکیہ برآمدات کے شعبے میں شاندار کارکردگی برقرار رکھے ہوئے ہے۔

وزیر تجارت مہمت مُش نے ضلع آدانا میں جاری کردہ بیان میں ملک کے ماہِ نومبر کے برآمداتی اعدادوشمار کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سال 2022 کی پہلی تین تہائیوں میں مال اور خدمات کی برآمدات میں 14،5 فیصد اضافے کے ساتھ ترقیاتی بڑھوتی 3،4 پوائنٹ تک پہنچ گئی ہے۔

ماہِ نومبر میں ترکیہ کی برآمدات   گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 1،9 فیصد اضافے کے ساتھ 21،9 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

نومبر کے مہینے میں ترکیہ سے جن ممالک کو سب سے زیادہ برآمدات کی گئیں ان میں جرمنی، امریکہ اور عراق  سرفہرست رہے۔

مذکورہ مہینے میں ترکیہ کی فلپائن کے لئے برآمدات میں 10 گُنا اور سعودی عرب کے لئے برآمدات میں 9 گُنا اضافہ ہوا ہے۔

وزیر تجارت مہمت مُش کے مطابق ترکیہ کی جنوری تا نومبر کی برآمدات 14 فیصد اضافے کے ساتھ 231 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں