برطانیہ نےمزید 22 روسی حکام پر پابندیاں لگا دیں،نائب وزیر صنعت بھی شامل

برطانیہ نے روسی شہریوں کو یوکرین کی جنگ میں بطور فوجی شامل  کروانے کےجواز  میں 22روسی حکام  پر پابندیاں لگا دی ہیں جن میں نائب وزیر صنعت و تجارت ڈینس مانتوروف بھی شامل ہیں

1913370
برطانیہ نےمزید 22 روسی حکام پر پابندیاں لگا دیں،نائب وزیر صنعت بھی شامل

برطانیہ نے روسی شہریوں کو یوکرین کی جنگ میں بطور فوجی شامل  کروانے کےجواز  میں 22روسی حکام  پر پابندیاں لگا دی ہیں جن میں نائب وزیر صنعت و تجارت ڈینس مانتوروف بھی شامل ہیں۔

برطانوی امور خارجہ کےمطابق ، روسی اسلحے کی صنعت اور  فوج کو مسلح کرنے پر مامور مانتوروف  اور روس کی اجرتی فوجی کمپنی  ویگنر  سمیت  سزاوں کی وفاقی سروس کے صدر دیمتری بزروکیخ اور روسی جیل خانہ جات کے سروس مینیجر ارکادی گوستیف کے نام بھی ان ممنوعہ افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔

برطانوی وزیر خارجہ  جیمز کلیوری نے اس حوالے سے کہا ہے کہ  روس کا جزوی طور پر شہریوں کو فوج میں بھرتی کرنے کا فیصلہ غلط تھا جس پر عمل درآمد میں ملوث روسی  حکام کے خلاف پابندیاں لگائی گئی ہیں،ہم یوکرین کی آزادی کے دفاع کی حمایت اور روس کے خلاف مزید پابندیوں کا استعمال کرتے رہیں گے۔



متعللقہ خبریں