ترکیہ: ماہِ اکتوبر میں برآمدات 21 ارب 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں

ماہِ اکتوبر کی برآمدات گذشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 3 فیصد اضافے کے ساتھ 21 ارب32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں: ترکیہ محکمہ شماریات

1912355
ترکیہ: ماہِ اکتوبر میں برآمدات 21 ارب 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں

ماہ اکتوبر میں ترکیہ کی برآمدات 21 ارب 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک ریکارڈ کی گئی ہیں۔

ترکیہ محکمہ شماریات اور وزارت تجارت کے اشتراک سے جمع کئے گئے ماہِ اکتوبر کے عارضی تجارتی اعداد و شمار کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق جنرل ٹریڈ سسٹم کے دائرہ کار میں مذکورہ مہینے کی برآمدات گذشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 3 فیصد اضافے کے ساتھ 21 ارب32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

سال کے جنوری تا اکتوبر کے دورانیے میں گذشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں برآمدات سے حاصل کردہ زرِ مبادلہ 15،4 فیصد اضافے کے ساتھ 2 کھرب 9 ارب39 لاکھ 40 لاکھ ڈالر رہا ہے۔



متعللقہ خبریں