ترکیہ: سال کے پہلے 10 مہینوں میں 115 ممالک کو خشک خوبانی برآمد کی گئی

رواں سال کے پہلے 10 مہینوں میں مالاتیا کی خشک خوبانی 115 ممالک کے ہاتھ فروخت کی گئی: مالاتیا تجارتی منڈی

1911531
ترکیہ: سال کے پہلے 10 مہینوں میں 115 ممالک کو خشک خوبانی برآمد کی گئی
kayisi iharcati.jpg
kayisi.jpg

ترکیہ نے رواں سال کے پہلے 10 مہینوں میں 115 ممالک کو خشک خوبانی برآمد کی۔

ترکیہ کے ضلعے مالاتیا  کا یورپی یونین میں رجسٹر  شدہ جغرافیائی پھل خوبانی خشک شکل میں پیداواری اور برآمدی ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔

رواں سال کے پہلے 10 مہینوں میں مالاتیا کی خشک خوبانی 115 ممالک کے ہاتھ فروخت کی گئی۔

مالاتیا تجارتی منڈی کے اعداد و شمار کے مطابق 2020 میں 90 ہزار 317 ٹن خشک خوبانی برآمد کر کے 26 کروڑ 60 لاکھ ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا۔ 2021 میں 90 ہزار 203 ٹن کی برآمد سے 34 کروڑ 79 لاکھ 5 ہزار ڈالر  اور رواں سال کے پہلے 10 ماہ میں 57 ہزار 127 ٹن  کی برآمد سے 30 کروڑ 11 لاکھ 19 ہزار ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا ہے۔

ترکیہ خشک خوبانی کی برآمد کو ایک لاکھ ٹن  اور 500 بلین ڈالر  تک پہنچانے کے ہدف کی طرف بڑھ رہا ہے۔

واضح رہے کہ خشک خوبانی کی عالمی طلب کا 57 فیصد صرف ترکیہ پوری کرتا ہے۔ خشک خوبانی، خاص طور پر خوبانی کی پیداوار کی وجہ سے شہرت کے حامل صوبے، مالاتیا کے شہریوں کا اہم ترین ذریعہ معاش ہے اور علاقے میں خوبانی کے 90 سے 95 فیصد کو خشک کر کے برآمد کیا جاتا ہے۔



متعللقہ خبریں