دنیا میں بھوک اور غربت بڑھتی جا رہی ہے،بروقت اقدامات کیے جائیں:گوٹیرش

گوٹیرش نے جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس سے قبل کہا کہ میرا جی ٹوئنٹی  ممالک سے مطالبہ ہے کہ  وہ ایسیے ممالک میں ترقیاتی سرمایہ کاری کے لیے ایک پیکیج کو قبول کریں،جس سے خوراک اور توانائی کے بحران میں کمی  واقع ہو سکتی ہے

1906327
دنیا میں بھوک اور غربت بڑھتی جا رہی ہے،بروقت اقدامات کیے جائیں:گوٹیرش

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ بحیرہ اسود سے اناج کی برآمد سے متعلق تمام رکاوٹیں دور ہو کر دی جائیں۔

گوٹیرش نے جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس سے قبل ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ  اس اجلاس  کا انعقاد انتہائی نازک دور میں ہو رہا ہے کہ جہاں مہنگائی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کا ہمیں سامنا ہے۔

 گوٹیرش نے کہا کہ  ترقی پذیر ممالک  بھوک اور غربت کے خاتمے ،ترقیاتی کاموں کےلیے سرمایہ کاری اور اس کےلیے مالیاتی فنڈز کی فراہمی  کے حصول میں ناکام ہیں،لہذا میرا جی ٹوئنٹی  ممالک سے مطالبہ ہے کہ  وہ ایسیے ممالک میں ترقیاتی سرمایہ کاری کے لیے ایک پیکیج کو قبول کریں،جس سے خوراک اور توانائی کے بحران میں کمی  واقع ہو سکتی ہے۔

 سیکریٹری جنرل نے کہا کہ  دنیا میں اس وقت متعدد علاقوں میں  بھوک اور خشک سالی کا سامنا ہے جس کےلیے ہمیں اقدامات کرنا ہونگے ،جہاں تک روسی اناج کی ترسیل کا معاملہ ہے تو اس سلسلے میں ہماری کوشش ہے کہ  حائل تمام رکاوٹیں دور کر دی جائیں۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں