پاکستان کی سستی ترین ایئر لائن نے آپریشن شروع کر دیا

پاکستان کی سستی ترین ایئر لائن فلائی جناح کا آج سے آغاز ہو گیا  ہے جسے نجی شعبہ آپریٹ کر رہا ہے جس کا کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد سے کے لیے کرایہ 13 ہزار 999 روپے رکھا گیا ہے

1899877
پاکستان کی سستی ترین ایئر لائن نے آپریشن شروع کر دیا

پاکستان کی سستی ترین ایئر لائن فلائی جناح کا آج سے آغاز ہو گیا  ہے جسے نجی شعبہ آپریٹ کر رہا ہے۔

فلائی جناح کی افتتاحی تقریب کا کراچی کے مقامی ہوٹل میں انعقاد کیا گیا۔

 فضائی کمپنی" فلائی جناح "کی تعارفی پرواز کی اسلام آباد روانگی سے فضائی آپریشن کا آج سے آغاز کیا جا رہا ہے۔

فلائی جناح کی کراچی سے اسلام آباد، لاہور اور پشاور کے لیے روزانہ براہِ راست پروازیں آپریٹ ہوں گی۔

کراچی اور کوئٹہ کے درمیان ہفتے میں 4 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد سے کے لیے کرایہ 13 ہزار 999 روپے رکھا گیا ہے۔

مسافروں کو 10 کلو گرام تک دستی سامان لے جانے کی اجازت ہو گی۔

فلائی جناح کی پرواز میں دورانِ سفر مسافروں کو انٹرٹینمنٹ کی سہولت مفت فراہم کی جائے گی۔



متعللقہ خبریں