ترکیہ: انطالیہ آنے والے سیاحوں کی تعداد 12 ملین سے تجاوز کر گئی

انطالیہ میں رواں سال کے پہلے ساڑھے دس مہینوں میں فضائی راستے سے  آنے والے سیاحوں کی تعداد 12 ملین سے تجاوز کر گئی

1893817
ترکیہ: انطالیہ آنے والے سیاحوں کی تعداد 12 ملین سے تجاوز کر گئی

دنیا بھر سے سیاحوں کی میزبانی کرنے والے ترکی کے سیاحتی شہر انطالیہ میں رواں سال کے پہلے ساڑھے دس مہینوں میں فضائی راستے سے  آنے والے سیاحوں کی تعداد 12 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔

گلوبل کورونا وائرس وباء کے بعد انطالیہ میں رواں سال کا ٹوئرازم سیزن مصروف ترین سیاحتی سیزن رہا۔

انطالیہ گورنر دفتر  کی ضلعی ثقافت و سیاحت ڈائریکٹریٹ کے اعداد و شمار کے مطابق یکم جنوری سے 16 اکتوبر کی تاریخوں میں فضائی راستے سے شہر میں آنے والے سیاحوں کی تعداد گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 51 فیصد اضافے کے ساتھ1 کروڑ20 لاکھ 42 ہزار 468 رہی۔ گذشتہ سال کے اسی دورانیے میں فضائی راستے سے شہر میں آنے والے سیاحوں کی تعداد 79 لاکھ 75 ہزار 643 سیاح رہی۔

رواں سال میں شہر کا ٹوئر ازم سیزن بھی طویل رہا ۔ گذشتہ سال کے ماہِ اکتوبر کے مقابلے میں شہر میں سیاحوں کی نقل و حرکت اور گہما گہمی میں 6 فیصد اضافہ ہوا۔ گذشتہ سال کے ماہِ اکتوبر میں 9 لاکھ 59 ہزار 359 سیاح شہر میں آئے اور رواں سال کے ماہِ اکتوبر میں یہ تعداد  10 لاکھ 15 ہزار 375 افراد تک پہنچ گئی ہے۔



متعللقہ خبریں