" محتاط رہا جائے"عالمی کساد بازاری مزید بڑھ سکتی ہے:عالمی بینک و آئی ایم ایف

عالمی بینک کے صدر مال پاس نے خبردار کیا کہ اگلے سال بھی دنیا میں کساد بازاری کا خطرہ برقرار رہے گا،  بعض یورپی ترقی یافتہ ممالک کی معاشی رفتار سست پڑ چکی ہے جبکہ متعدد ترقی پذیر ممالک کی کرنسیوں میں گراوٹ  اور قرضوں کا بوجھ  بڑھ چکا ہے

1891128
" محتاط رہا جائے"عالمی کساد بازاری مزید بڑھ سکتی ہے:عالمی بینک و آئی ایم ایف

 عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مال پاس اور عالمی مالیاتی فنڈ کی سربراہ کرسٹالیانا جیورجیوا نے عالمی کساد بازاری میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

 آئی ایم ایف۔عالمی بینک  کے سالانہ اجلاس  کا آغاز واشنگٹن میں ہوا  جس میں دونوں اداروں کے سربراہوں نے  "عدم استحکام کے حامل دور میں بحرانوں سے نبردآزمائی" کے زیر عنوان ایک نشست کے دوران عالمی معیشت پر اپنے تاثرات ظاہر کیے ۔

 عالمی بینک کے صدر مال پاس نے خبردار کیا کہ اگلے سال بھی دنیا میں کساد بازاری کا خطرہ برقرار رہے گا،  بعض یورپی ترقی یافتہ ممالک کی معاشی رفتار سست پڑ چکی ہے جبکہ متعدد ترقی پذیر ممالک کی کرنسیوں میں گراوٹ  اور قرضوں کا بوجھ  بڑھ چکا ہے۔سود کی شرح میں اضافہ بھِی ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

مال پاس نے اس بات پر بھی زور دیا کہ  افراط زر کی بڑھتی شرح بالخصوص غریبوں کےلیے مصیبت بن چکی ہے،

آئی ایم ایف کی سربراہ نے بھی کہا کہ  کساد بازاری کا خطرہ  بڑھنے پر میں بھی عالمی بینک کے صدر سے اتفاق کرتی ہوں ،سال 2026 تک عالمی معیشت کو 4 کھرب ڈالرز کا نقصان ہو سکتا ہے ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں