یوکیرین کے لیے آئی ایم اہف نے 1٫3 ارب ڈالر کی امداد کی منظوری دے دی

یوکرینی حکام انتہائی مشکل حالات میں اہم میکرو فنانشل استحکام فراہم کرنے پر اعلی  تعریف کے مستحق ہیں

1890090
یوکیرین کے لیے آئی ایم اہف نے 1٫3 ارب ڈالر کی امداد کی منظوری دے دی

بین الاقوامی  مالیاتی   فنڈ  نے اطلاع دی  ہے کہ  " دریچہ  خوراک کا دھچکہ " کے دائرہ کار میں  یوکیرین  کو 1٫3 ارب ڈالر کی مالی امداد کی منظوری  دے دی گئی ہے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ بیان میں روس کی جانب سے یوکرین میں شروع کی گئی جنگ کو  7 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر  جانے کی یاد دہانی کراتے ہوئے  کہا گیا ہے کہ جنگ کے انسانی اور معاشی نقصانات بہت زیادہ  ہیں اور اس چیز نے  بڑے پیمانے  کی ہنگامی  مالیاتی اور بیرونی فنانسنگ کی ضرورت کے تقاضے کو  پیدا کیا ہے۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ  نفوس میں  اجتماعی تبدیلیاں  رونما ہوئی ہیں،  مکانات اور بنیادی    ڈھانچے  کے تباہ ہونے والے ایک ماحول  میں یوکیرینی معیشت کے  رواں سال 35 فیصد تک کساد بازری کا شکار ہونے کاتخمینہ  لگایا گیا ہے۔

آئی ایم ایف کے بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ یوکرینی حکام انتہائی مشکل حالات میں اہم میکرو فنانشل استحکام فراہم کرنے پر اعلی  تعریف کے مستحق ہیں۔



متعللقہ خبریں