ترکیہ کی ماہ اگست میں برآمدات 21 ارب ڈالر جبکہ درآمدات 32 ارب ڈالر

ترک شماریاتی ادارے اور وزارت تجارت کے تعاون سے تیار کردہ  ماہ اگست کے لیے عارضی غیر ملکی تجارت کے اعداد و شمار کا اعلان کردیا گیا ہے

1886827
ترکیہ کی  ماہ اگست میں برآمدات 21 ارب ڈالر جبکہ درآمدات 32 ارب ڈالر

ترکیہ کی برآمدات گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے ماہ  اگست میں 13.1 فیصد بڑھ کر 21 ارب 337 ملین ڈالر تک پہنچ گئی  ہیں  اور درآمدات 40.4 فیصد اضافے کے ساتھ 32 ارب 531 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں ۔

ترک شماریاتی ادارے اور وزارت تجارت کے تعاون سے تیار کردہ  ماہ اگست کے لیے عارضی غیر ملکی تجارت کے اعداد و شمار کا اعلان کردیا گیا ہے۔

اس کے مطابق جنرل ٹریڈ سسٹم (جی ٹی ایس) کے دائرہ کار میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں برآمدات میں 13.1 فیصد اضافہ ہوا اور 21 ارب 337 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں  جب کہ درآمدات 40.4 فیصد بڑھ کر 32 ارب 531 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں ۔

ماہ اگست میں جرمنی 1 ارب 664 ملین ڈالر کے ساتھ برآمدات میں پہلے نمبر پر رہا۔

اس کے بعد امریکہ 1 ارب 483 ملین ڈالر کے ساتھ دوسرے، عراق 1 ارب 258 ملین ڈالر کے ساتھ تیسرے ، برطانیہ 1 ارب 104 ملین ڈالر کے ساتھ چوتھے اور روس 949 ملین ڈالر کے ساتھ  پانچویں  نمبر پر ہے۔

ماہ اگست میں   ملکی برآمدات میں5   ممالک  کا   کل برآمدات میں  حصہ  30.3 فیصد  تھا۔



متعللقہ خبریں