ترکیہ   کی سالمن مچھلی کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

ایسٹرن بلیک سی ایکسپورٹرز یونین سپروائزری بورڈ کے ممبر اور فشریز سیکٹر کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین الکر یلدرم نے کہا کہ سال کے 8 مہینوں میں 14 ممالک کو برآمدات کی گئیں

1879461
ترکیہ   کی سالمن مچھلی کی برآمدات میں  ریکارڈ اضافہ

  جنوری تا اگست کے عرصے میں ترکیہ   کی برآمدات میں 149 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 81 ملین 645 ہزار 462 ڈالر تک پہنچ گئی۔

ایسٹرن بلیک سی ایکسپورٹرز یونین سپروائزری بورڈ کے ممبر اور فشریز سیکٹر کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین الکر یلدرم نے کہا کہ سال کے 8 مہینوں میں 14 ممالک کو برآمدات کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ  اس عرصے کے دوران بحیرہ اسود سے 11,183 ٹن ترک سالمن مچھلی   برآمد کی گئی ۔  یلدرم نے کہا کہ اس برآمد سے 81 ملین 645 ہزار 462 ڈالر کا فائدہ ہوا ہے۔

یلدرم نے بتایا کہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں خطے سے 6 ہزار 243 ٹن برآمدات کے عوض 32 ملین 810 ہزار 326 ڈالر کی آمدنی حاصل کی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح سال کے 8 مہینوں میں ترکیہ کی سالمن مچھلی  کی برآمدات میں مقدار  کے لحاظ سے  79 فیصد اور قدر میں 149 فیصد کا اضافہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں ہوا۔

برآمدات میں منڈیوں کے تنوع کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے یلدرم نے کہا کہ روسی فیڈریشن، ویت نام اور جاپان سب سے زیادہ برآمدات کرنے والے ممالک ہیں۔



متعللقہ خبریں