استنبول ہوائی اڈے سے ترک معیشت کو 117 بلین یورو کی آمدنی

ساڑھے دس بلین یورو کی سرمایہ کاری کے حامل  استنبول ہوائی اڈے  کو ریاستی خزانے سے کوئی رقم  خرچ کیے  بغیر " تعمیر کیا گیا تھا

1867449
استنبول ہوائی اڈے سے ترک معیشت کو 117 بلین یورو کی آمدنی

استنبول ایئرپورٹ نے ترکی کو 117 بلین یورو کی آمدنی فراہم کی۔

وزیر ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر عادل قارا اسماعیل اولو  نے  اپنی ٹویٹ میں استنبول ہوائی اڈے کے اقتصادی اثرات پر ایک انفوگرافک شیئر کی۔

انہوں نے اس طرف اشارہ کیا کہ ساڑھے دس بلین یورو کی سرمایہ کاری کے حامل  استنبول ہوائی اڈے  کو ریاستی خزانے سے کوئی رقم  خرچ کیے  بغیر " تعمیر کیا گیا تھا، کل کرایہ 26 بلین یورو ہے۔  جب سے  اس  نے خدمات شروع کی ہیں  اس نے معیشت میں 80.7 بلین یورو  کی خدمات  فراہم کی ہیں۔

انفوگرافک کے مطابق، استنبول ہوائی اڈے نے قومی آمدنی میں 23.75 بلین یورو، پیداوار میں 51.3 بلین یورو، برآمدات میں 4.2 بلین یورو، ٹیکسوں میں 1.23 بلین یورو فراہم کیے ہیں۔



متعللقہ خبریں