ترکی: جنوری تا جولائی کے دوران 12،4 بلین ڈالر کے ساتھ تیار ملبوسات کی ریکارڈ برآمدات

ماہِ جولائی میں ترکی کی برآمدات گذشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 13،4 فیصد اضافے کے ساتھ 18،5 بلین ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہیں: ترکی برآمد کنندگان اسمبلی

1866627
ترکی: جنوری تا جولائی کے دوران 12،4 بلین ڈالر کے ساتھ تیار ملبوسات کی ریکارڈ برآمدات

ترکی نے تیار ملبوسات کے سیکٹر میں، جنوری تا جولائی 2022 کے دوران، 12،4 بلین ڈالر  کی برآمدات کر کے  مذکورہ دورانیے میں ریڈی میڈ گارمنٹس  کا برآمداتی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

ترکی برآمد کنندگان اسمبلی کے اعداد و شمار کے مطابق ماہِ جولائی میں ترکی کی برآمدات گذشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 13،4 فیصد اضافے کے ساتھ 18،5 بلین ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

رواں سال میں جنوری تا جولائی کی برآمدات گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 19،1 فیصد اضافے کے ساتھ 144،4 بلین ڈالر  سے تجاوز کر گئی ہیں۔

ریڈی میڈ گارمنٹس سیکٹر  کی جنوری تا جولائی کی برآمدات گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 11،6 فیصد اضافے کے ساتھ 12 بلین 411 ملین ڈالر  رہیں۔

مذکورہ سیکٹر سے ماہِ جولائی میں  سب سے زیادہ برآمدات 307 ملین ڈالر زرِمبادلہ کے ساتھ جرمنی کو کی گئیں۔ جرمنی کے بعد 221 ملین ڈالر زرِ مبادلہ کے ساتھ اسپین دوسرے اور 166 ملین ڈالر کے ساتھ برطانیہ تیسرے نمبر پر رہا۔

سیکٹر  کی جنوری  تا جولائی کے دورانیے میں  ریڈی میڈ گارمنٹس کی کُل برآمدات میں بھی  2،2 بلین ڈالر کے ساتھ جرمنی پہلے، 1،5 بلین ڈالر کے ساتھ اسپین دوسرے اور 1،2 بلین ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔



متعللقہ خبریں