یوکرین سے غلےکی برآمد میں تیزی،2 مزید جہاز روانہ

آج صبح  ساکوروا نامی  جہاز یوکرینی بندرگاہ یُوزنی سے 11 ہزار ٹن سویابین  لے کر اٹلی کے لیے جبکہ چرنومورسک سے اریزونا  نامی جہاز 48 ہزار 458 ٹن مکئی لے کر اسکندرون کی جانب روانہ ہو چکے ہیں

1864816
یوکرین سے غلےکی برآمد میں تیزی،2 مزید جہاز روانہ

 غلے سے لدے دو مزید بحری جہاز  یوکرین سے روانہ ہو گئے۔

 ترک امور دفاع کے مطابق،استنبول میں قائم مشترکہ رابطہ مرکز  کی کوششوں سے یوکرینی بندرگاہوں سے غلے کی برآمد جاری ہے، اس سلسلے میں آج صبح  ساکوروا نامی  جہاز یوکرینی بندرگاہ یُوزنی سے 11 ہزار ٹن سویابین  لے کر اٹلی کے لیے جبکہ چرنومورسک سے اریزونا  نامی جہاز 48 ہزار 458 ٹن مکئی لے کر اسکندرون کی جانب روانہ ہو چکے ہیں۔

گزشتہ روز روانہ ہونے والے چار بحری جہاز آج شام تک استنبول کے قریب لنگر انداز ہونگے جن کی نگرانی کل ہو گی ۔



متعللقہ خبریں