یوروزون میں جولائی کے سالانہ افراطِ زر کی شرح ریکارڈ توڑ سطح پر پہنچ گئی

یورو زون میں ماہِ جولائی میں سالانہ افراطِ زر کی شرح 8،9 فیصد کے ساتھ ریکارڈ توڑ سطح پر پہنچ گئی

1861199
یوروزون میں جولائی کے سالانہ افراطِ زر کی شرح ریکارڈ توڑ سطح پر پہنچ گئی

یورو زون میں، انرجی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ، ماہِ جولائی میں سالانہ افراطِ زر کی شرح 8،9 فیصد کے ساتھ ریکارڈ توڑ سطح پر پہنچ گئی۔

یورپی محکمہ شماریات 'Eurostat' نے یورو زون میں جولائی کی سالانہ افراطِ زر رپورٹ شائع کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یورو زون میں جون کے مہینے میں سالانہ افراطِ زر 8،6 فیصد تھی جو جولائی میں بڑھ کر 8،9 فیصد ہو گئی۔ یورو زون میں جولائی میں افراطِ زرِ کے مرکزی اجزائے ترکیبی کے مطابق سالانہ  افراطِ زر کی بلند ترین شرح، 39،7 فیصد کے ساتھ، توانائی کے شعبے میں ریکارڈ کی گئی۔ اس کے بعد9،8 فیصد کے ساتھ  خوراک ، الکحل اور تمباکو   سیکٹر دوسرے،  4،5 فیصد کے ساتھ صنعتی مصنوعات کا سیکٹر تیسرے  اور 3،7 فیصد کے ساتھ خدمات کا سیکٹر چوتھے نمبر پر رہا۔

 رپورٹ کے مطابق افراطِ زر کی شرح یونان میں 11،5 فیصد، سلوواکیہ میں 12،8 فیصد، ہالینڈ میں 11،6 فیصد، لتھوانیا میں 21 فیصد اور ایستونیا میں 22،7 فیصد رہی۔ اس طرح یورو زون میں ماہِ جولائی کی شرح  افراطِ زر ،یوروسٹیٹ کے حالیہ 25 سالہ اعداد و شمار  کے بلند ترین درجے پر پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ افراطِ زر کے مذکورہ اعداد و شمار یورپی مرکزی بینک ECB کے 2 فیصد ہدف سے بلند ہیں۔



متعللقہ خبریں