جہازوں کی روانگی کا راستہ کھل جائے،پوری دنیا کو غلہ برآمد کریں گے:زیلنسکی

یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ  ہماری بندرگاہوں کےلیے راستے کھولنے کی صورت میں پوری دنیا کو غلے کی تجارت شروع کر دیں گے

1859440
جہازوں کی روانگی کا راستہ کھل جائے،پوری دنیا کو غلہ برآمد کریں گے:زیلنسکی

یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ  ہماری بندرگاہوں کےلیے راستے کھولنے کی صورت میں پوری دنیا کو غلے کی تجارت شروع کر دیں گے۔

زیلنسکی  نے کیف میں گوئٹے مالا کے صدر الیخاندرو جیاماتی سے ملاقات  کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران یوکرینی غلے سے متعلق  ایک سوال کے جواب میں کہا کہ  ہماری بندرگاہوں سے جہازوں کی روانگی کا راستہ کھلتے ہی پوری دنیا کو غلہ برآمد کیا جائے گا۔

 یاد رہے کہ یوکرینی بندرگاہوں کے ادارے نے  بحری  راستے کے ذریعے غلے کی برآمد کو ممکن بنانے کی غرض سے اودیسا، چورنومورسک اور یوُجنی کی بندرگاہوں کی از سر نو فعالیت کےلیے تیاریاں شروع کر دیں تھی۔

 

 



متعللقہ خبریں