ترکی کی ہمسایہ ممالک کے لئے برآمدات میں 25،4 فیصد اضافہ

ترکی نے رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں اپنے ہمسایہ ممالک کو گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 25،4 فیصد اضافے کے ساتھ، 11،4 بلین ڈالر مالیت کی برآمدات کیں

1852590
ترکی کی ہمسایہ ممالک کے لئے برآمدات میں 25،4 فیصد اضافہ

ترکی نے رواں سال  کے جنوری تا جون کے دورانیے میں اپنے ہمسایہ ممالک، بلغاریہ، جارجیا، عراق، ایران، شام اور یونان کے لئے، گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 25،4 فیصد اضافے کے ساتھ، 11،4 بلین ڈالر مالیت کی برآمدات کی ہیں۔

ترکی وزارت تجارت اور ترکی برآمدکنندگان اسمبلی کے اعداد و شمار کے مطابق  رواں سال کی پہلی ششماہی میں گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں ترکی کی برآمدات 20 فیصد اضافے کے ساتھ 126 بلین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔ اس دورانیے میں ترکی نے ہمسایہ ممالک کے ہاتھ فروخت میں بھی اضافہ کیا ہے۔

ترکی نے جنوری سےجون کے دوران بلغاریہ، جارجیا، عراق، ایران، شام اور یونان کو 11 ارب 44 کروڑ 89 لاکھ 27 ہزار ڈالر کی برآمدات کیں۔

مذکورہ زرِ مبادلہ گذشتہ سال کے اسی دورانیے میں کمائے گئے 9 ارب 13 کروڑ 19 لاکھ 40 ہزار ڈالر  زرِ مبادلہ کے مقابلے میں 25،4 فیصد زیادہ رہا۔

رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں سب سے زیادہ برآمدات 4 ارب 83 کروڑ 76 لاکھ 98 ہزار ڈالر کے ساتھ عراق کو کی گئیں۔

عراق کے بعد 2 ارب 26 کروڑ 51 لاکھ 44 ہزار ڈالر  کی برآمدات کے ساتھ بلغاریہ دوسرے، 1 ارب 55 کروڑ 87 لاکھ 37 ہزار ڈالر کے ساتھ یونان تیسرے، 1 ارب 15 کروڑ96 لاکھ 80 ہزار ڈالر کے ساتھ ایران چوتھے، 89 کروڑ77 لاکھ 40 ہزار ڈالر کے ساتھ جارجیا پانچویں اور 72 کروڑ 99 لاکھ 28 ہزار ڈالر کے ساتھ شام چھٹے نمبر پر رہا۔

مذکورہ دورانیے میں برآمدات میں سالانہ سطح پر بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ اضافہ 39،1 فیصد کے ساتھ بلغاریہ کے لئے برآمدات میں ہوا اس کے بعد 37،6 فیصد کے ساتھ جارجیا کے لئے اور 24،1 فیصد کے ساتھ عراق  کے لئے برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔


ٹیگز: #برآمدات

متعللقہ خبریں