ترکی: 10 ماہ میں ایک ارب 81 کروڑ 72 ہزار 668 ڈالر مالیت کی فندق برآمد کی گئی

یکم ستمبر 2021 تا 30 جون 2022 کے عرصے میں 3 لاکھ 6 ہزار 653 ٹن فندق کی برآمد سے ایک ارب 81 کروڑ 72 ہزار 668 ڈالر زرِ مبادلہ حاصل کیا گیا

1851627
ترکی: 10 ماہ میں ایک ارب 81 کروڑ 72 ہزار 668 ڈالر مالیت کی فندق برآمد کی گئی

ترکی نے 10 ماہ کے عرصے میں ایک ارب 81 کروڑ 72 ہزار 668 ڈالر مالیت کی فندق برآمد کی ہے۔

ترکی بحیرہ اسود فندق برآمداتی یونین  کے جاری کردہ تحریری بیان میں  یکم ستمبر 2021 تا 30 جون 2022 کے عرصے میں برآمد کی گئی فندق کی مقدار کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

بیان کے مطابق مذکورہ دورانیے میں 3 لاکھ 6 ہزار 653 ٹن  فندق برآمد کی  گئی جس سے ایک ارب 81 کروڑ 72 ہزار 668 ڈالر زرِ مبادلہ حاصل کیا گیا ہے۔


ٹیگز: #فندق

متعللقہ خبریں