ماہِ مئی میں 8 ممالک کو ترکی ریکارڈ برآمدات

مئی میں ترکی کی برآمدات گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 15.2 فیصد بڑھ کر 18 ارب 972 ملین ڈالر تک رہیں

1845215
ماہِ مئی میں 8 ممالک کو ترکی ریکارڈ برآمدات

مئی میں ترکی کی برآمدات 8 ممالک میں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔

ترک برآمد کنندگان اسمبلی کے اعداد و شمار سے مرتب کردہ معلومات کے مطابق مئی میں ترکی کی برآمدات گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 15.2 فیصد بڑھ کر 18 ارب 972 ملین ڈالر تک رہیں۔

جن ممالک میں ترکی نے ماہانہ برآمدات میں ریکارڈ توڑا ان میں سینیگال، ڈومینیکن ریپبلک، شمالی مقدونیہ، روانڈا، تاجکستان، کیمرون، کوسٹاریکا اور مونٹی نیگرو شامل ہیں۔

اس عرصے میں ترکی نے سینیگال کو 87 ملین 2 لاکھ 25 ہزار ڈالر، ڈومینیکن ریپبلک کو 71 ملین 236 ہزار ڈالر، شمالی مقدونیہ کو 66 ملین 522 ہزار ڈالر، روانڈا کو 32 ملین 54 ہزار ڈالر، تاجکستان کو  ساڑھے 31 ملین  ڈالر ، کیمرون کو 30 ملین 844 ہزار ڈالر، کوستا ریکا کو 28٫5 ملین 4 ڈالر اور مونٹی نیگرو کو 28 ملین  2 لاکھ 55 ہزار کی برآمدات  سر انجام دی ہیں۔

8 میں سے 5 ممالک کو سب سے زیادہ برآمدات  شعبہ اسٹیل نے کیں،  یہ ممالک  (سینیگال، ڈومینیکن ریپبلک، شمالی مقدونیہ، کیمرون اور کوستا ریکا)  ہیں۔

روانڈا میں اناج، دالیں، تیل کے بیج اور مصنوعات، تاجکستان میں بجلی اور الیکٹرانکس، مونٹی نیگرو میں جہاز اور یاٹ خدمات کے شعبے غیر ملکی فروخت میں  نمایاں رہے ۔



متعللقہ خبریں