عوام توانائی کی بچت کریں:جرمن وزیر اقتصادیات

روسی کمپنی گیس پروم کی طرف سے جرمنی کے لیے گیس ترسیل میں مزید کمی کے اعلان کے بعد وفاقی جرمن وزیر اقتصادیات روبرٹ ہابک نے عوام سے توانائی کی ممکنہ حد تک بچت کا مطالبہ کیا ہے

1844777
عوام توانائی کی بچت کریں:جرمن وزیر اقتصادیات

روسی کمپنی گیس پروم کی طرف سے جرمنی کے لیے گیس ترسیل میں مزید کمی کے اعلان کے بعد وفاقی جرمن وزیر اقتصادیات روبرٹ ہابک نے عوام سے توانائی کی ممکنہ حد تک بچت کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ہابک نے کہا کہ حالات کی سنگینی کے پیش نظر اب وقت آ گیا ہے کہ عوام توانائی بچانے کی ممکنہ کوشش کریں۔

وزیر کا کہنا تھا کہ  اس وقت ہر کیوبک میٹر کی بچت اس صورتحال میں مددگار ثابت ہو گی۔

روس کی طرف سے  جرمنی کے لیے گیس کی  فراہمی  میں مزید کمی پر عملدرآمد دراصل منگل کے اُس بیان کے بعد سامنا آیا، جس میں کہا گیا تھا کہ روس جرمنی کو گیس کی ترسیل میں کمی لاتے ہوئے اسے 100 ملین کیوبک میٹر یومیہ کر دے گا۔

گیس پروم کی طرف سے گزشتہ دو روز کے اندر جرمنی کو روسی گیس کی ترسیل میں قریب 60 فیصد کی کمی کر دی گئی ہے۔

ماسکو کا کہنا ہے کہ  گیس ترسیل میں کمی کی وجہ دراصل گیس کمپریسر یونٹ کی مرمت میں تاخیر ہے۔

یاد رہے کہ یہ ترسیل 167 ملین کیوبک میٹر یومیہ سے کم کر کے اس سطح پر لائی گئی ہے۔

گزشتہ ہفتوں کے دوران روس پر مغربی ممالک کی پابندیوں کے سبب تنازعات کے درمیان روس نے کئی یورپی ممالک کو گیس کی ترسیل منقطع کر دی ہے۔

یوکرین پر روس کے حملے اور اس کے بعد یورپی ممالک کی طرف سے روس کو گیس کی روبلز میں ادائیگی سے انکار بھی یورپ بھر میں توانائی کے بحران کی وجہ بنی ہے۔ 

گیس کی کمی کے باعث توانائی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔



متعللقہ خبریں