شمالی آئرلینڈ سے متعلق تجارتی ضوابط میں تبدیلی،یورپی یونین کا برطانیہ پر اعتراض

برطانوی حکومت نے ملکی پارلیمان میں ایسا نیا مسودہ قانون پیش کر دیا ہے، جس کی منظوری کے ساتھ یورپی یونین کے ساتھ بریگزٹ معاہدے میں طے شدہ شمالی آئرلینڈ سے متعلق تجارتی ضوابط یک طرفہ طور پر تبدیل ہو جائیں گے

1842871
شمالی آئرلینڈ سے متعلق تجارتی ضوابط میں تبدیلی،یورپی یونین کا برطانیہ پر اعتراض

برطانوی حکومت نے ملکی پارلیمان میں ایسا نیا مسودہ قانون پیش کر دیا ہے، جس کی منظوری کے ساتھ یورپی یونین کے ساتھ بریگزٹ معاہدے میں طے شدہ شمالی آئرلینڈ سے متعلق تجارتی ضوابط یک طرفہ طور پر تبدیل ہو جائیں گے۔

اس بل کے مطابق، برطانیہ کے دیگر حصوں سے شمالی آئرلینڈ جانے والے سامان کو کسٹمز نگرانی سے نہیں گزرنا پڑے گا۔

یہ مجوزہ قانون برطانیہ کے یورپی یونین کے ساتھ طے کردہ بریگزٹ معاہدے کے سراسر خلاف ہے۔

کچھ برطانوی اراکین پارلیمان اور یورپی یونین نے اس قانونی بل کی بھرپور مخالفت کی ہے۔

برسلز میں یورپی یونین حکام کا کہنا ہے کہ  یہ مسودہ قانون بین الاقوامی قانون کی خلاف وزری ہے۔

لندن حکومت نے غیر معمولی صورتحال  کے ذکر کرتے ہوئے اپنے اس اقدام کو جائز قرار دیا ہے۔

یورپی کمیشن کے نائب صدر ماروس سیفجووچ کا کہنا ہے کہ  وہ برطانیہ کے خلاف قانونی کارروائی بھی کر سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں