ترکی سے نو ماہ میں 1٫7 ارب ڈالر کی ہیزل نٹ کی برآمدات

ہیزل نٹ کی برآمدات کا 50 فیصد جرمنی اور اٹلی کو سر انجام دیا گیا ہے اور  ہمیشہ کی طرح خطہ یورپ ہیزل نٹ    کا سب سے بڑا   خریدار رہا  ہے

1837636
ترکی سے نو ماہ میں 1٫7 ارب ڈالر کی ہیزل نٹ کی برآمدات

ترکی نے 9 ماہ میں 2 لاکھ 88 ہزار ٹن ہیزل نٹ (فندق) کی برآمدات سے  1 ارب 700 ملین ڈالر کا زر ِ مبادلہ حاصل کیا ہے۔

مشرقی بحیرہ اسود   برآمدکنندگان  یونین  کی شعبہ  مصنوعات  ہیزل نٹ کمیٹی کے چیئرمین مہمت جیراو نے  اپنے تحریری بیان میں کہا کہ ترکی نے یکم ستمبر 2021تا      31مئی  2022     کے درمیانی  عرصے میں 123 ممالک کو ہیزل نٹ برآمد کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ برآمدات سے 1 ارب 70 کروڑ 495 ہزار 560 ڈالر کا ریونیو حاصل کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ سیزن کے مقابلے مقدار میں 25 فیصد اور قیمت  میں 6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فندق کی  برآمدات کا 50 فیصد جرمنی اور اٹلی کو سر انجام دیا گیا ہے اور  ہمیشہ کی طرح خطہ یورپ ہیزل نٹ    کا سب سے بڑا   خریدار رہا  ہے۔

 



متعللقہ خبریں