ہم روس سےسستی گیس لیں گے: سرب صدر

سرب صدر نے بتایا کہ ہم روس سےمناسب نرخوں پر گیس حاصل کریں گے ،اگرمعاہدے کی شرائط مان لی گئی تو ہم روس سے 3 سال کےلیے  گیس کا معاہدے طے کریں گے

1834393
ہم روس سےسستی گیس لیں گے: سرب صدر

سربیا کے صدر الیکسینڈر ووچچ نے کہا ہے کہ ان کا ملک روس کے ساتھ 3 سال کےلیے گیس کا معاہدہ کرے گا۔

 الیکسینڈر ووچچ نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے بتایا کہ گزشتہ روز صبح  میں نے  روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیاہے۔

سرب صدر نے بتایا کہ ہم روس سےمناسب نرخوں پر گیس حاصل کریں گے ،اگرمعاہدے کی شرائط مان لی گئی تو ہم روس سے 3 سال کےلیے  گیس کا معاہدے طے کریں گے۔

سرب صدر  نے بتایا اگر یہ معاہدہ ہو گیا تو سال رواں کا موسم سرما بغیر کسی مشکل کے گزرے گا، یورپ کے مقابلے میں ہم رووسی گیس کے لیے 10 تا 12 گنا کم  ادائیگی کریں گے،امید ہے کہ 1 ہزار کیوبک میٹر گیس کےلیے 310 تا408 ڈالر کے درمیان رقم ادا کی جائے گی ۔

 



متعللقہ خبریں