ترکی کے صنعتی  پیداوار انڈکس میں سالانہ  9٫6 اضافہ

بجلی، گیس، سٹیم اور ایئر کنڈیشن کی پیداوار اور تقسیم کے شعبے کے انڈیکس میں 4.8 فیصد اضافہ ہوا

1826444
ترکی کے صنعتی  پیداوار انڈکس میں سالانہ  9٫6 اضافہ

ترکی  کے صنعتی  پیداوار انڈکس میں سالانہ  9٫6 اضافہ ہوا ہے۔

ترکی  محکمہ شماریات  نے  ماہ مارچ  کے صنعتی پیداوار انڈکس کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

جس  کے مطابق  ماہ  مارچ میں    کان کنی  سیکٹر  کا انڈکس  گزشرہ برس کے اسی ماہ کے مقابلے میں 2٫9 فیصد ،  جبکہ  پیداوار ی صنعت کا انڈکس  10٫6 فیصد تک بڑھا ہے۔

مارچ میں، کان کنی اورقیمتی پتھروں کے   شعبے کے انڈیکس میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 4.9 فیصد اور مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے شعبے کے انڈیکس میں 2.2 فیصد کی کمی واقع ہوئی، جبکہ بجلی، گیس، سٹیم اور ایئر کنڈیشن کی پیداوار اور تقسیم کے شعبے کے انڈیکس میں 4.8 فیصد اضافہ ہوا



متعللقہ خبریں