بھارت نے چینی اسمارٹ فون فرم ژیاومی کے72 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ضبط کر لیے

بھارتی حکام نے بتایا کہ ایک تحقیقات میں پتہ چلا کہ چینی اسمارٹ فون کمپنی نے مالک کمپنی کو ادائیگی کی آڑ میں غیر قانونی طور پر بیرون ملک رقم بھیجیں

1821041
بھارت نے چینی اسمارٹ فون فرم ژیاومی کے72 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ضبط کر لیے

بھارت نے رقوم کی غیر قانونی بیرون ملک منتقلی پر چینی اسمارٹ فون کمپنی ژیاومی کے بینک اکاؤنٹس سے 72 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز ضبط کرلیے ہیں۔

خبر کے مطابق، بھارتی حکام نے بتایا کہ ایک تحقیقات میں پتہ چلا کہ چینی اسمارٹ فون کمپنی نے مالک کمپنی کو ادائیگی کی آڑ میں غیر قانونی طور پر بیرون ملک رقم بھیجیں۔

بھارت کی مالیاتی جرائم کی تحقیقاتی ایجنسی نے فروری میں کمپنی کی تحقیقات شروع کیں اور کہا کہ اس نے فرم سے رقم اس وقت ضبط کی جب پتہ چلا کہ ژیاومی نے تین غیر ملکی اداروں رقوم غیر قانونی طور پر منتقل کیں۔
  اپنے بیان میں ایجنسی نے کہا کہ رائلٹی کے نا م پر اتنی بڑی رقم ژیاومی کے چینی مرکزی گروپ کمپنیوں کی ہدایات پر بھیجی گئیں۔

دوسری جانب ژیاومی نے مذکورہ بالا الزام پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے، اسی طرح ہواوے سمیت بھارت میں دیگر چینی اسمارٹ فون کمپنیوں پر بھی چھاپے مارے جاچکے ہیں۔



متعللقہ خبریں