ترکی نے اب تک 67 امدادی ٹرک یوکرین روانہ کیے ہیں:آفاد
ترکی نے جنگ کے آغاز سے اب تک اکیس ٹرک اور ایک گشتی باورچی خانہ جبکہ ترک وزارت صحت ،بلدیات،ترک ہلال احمر اور دیگر نجی تنظیموں نے 46 یعنی مجموعی طور پر 67 امدادی ٹرک یوکرین روانہ کیے ہیں
1811575

ترکی نے یوکرین کے لیے اب تک انسانی امداد کے 67 ٹرک اور ایک گشتی باورچی خانہ روانہ کیا ہے ۔
ترک ادارہ برائے ہنگامی حالات و آفات کے مطابق، ترکی نے یوکرینی عوام کے لیے فوری انسانی امداد کا سلسلہ دیگر سماجی تنظیموں اور متعلقہ اداروں کی مدد سے جاری رکھا ہوا ہے ۔
ترکی نے جنگ کے آغاز سے اب تک اکیس ٹرک اور ایک گشتی باورچی خانہ جبکہ ترک وزارت صحت ،بلدیات،ترک ہلال احمر اور دیگر نجی تنظیموں نے 46 یعنی مجموعی طور پر 67 امدادی ٹرک یوکرین روانہ کیے ہیں۔
اس امدادی سامان کی فراہمی کے لیے AFAD کی چار رکنی ٹیم رومانیہ کے سرحدی شہر سیرات اور یوکرین شہر لیویو میں امور جاری رکھے ہوئے ہے۔