ترک چائے کی 84 ممالک کو ریکارڈ برآمدات

بیلجیم، برطانیہ، جرمنی، نیدرلینڈز اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  چائے کی فروخت سے سب سے زیادہ آمدنی حاصل ہونے والے ممالک ہیں

1811714
ترک چائے کی 84 ممالک کو ریکارڈ برآمدات

ترکی نے رواں سال کے جنوری تا مارچ کے دورانیہ  میں 84 ممالک کو 660 ٹن چائے برآمد کی جس سے 5 ملین 271 ہزار 933 ڈالر کی آمدنی ہوئی۔

 مشرقی بحیرہ اسود برآمدکنندگان یونین  کے اعداد و شمار کے مطابق، بیلجیم، برطانیہ، جرمنی، نیدرلینڈز اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  چائے کی فروخت سے سب سے زیادہ آمدنی حاصل ہونے والے ممالک ہیں۔

گزشتہ برس سال کے پہلے 3 مہینوں کے برعکس اس عرصے میں کیمرون، ہنگری، آئیوری کوسٹ، ایکواٹوریل گنی، کینیا، تنزانیہ، لتھوانیا، ایسٹونیا اور فن لینڈ کو بھی چائے برآمد کی  گئی ہے۔



متعللقہ خبریں