کینیڈا 88 عدد F-35 طیارے خریدے گا
کینیڈا کی وزیر دفاع انیتا آنند نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ حکومت اٹھاسی عدد ایف 35 طیارے خریدے گی جس کے لیے انیس ارب ڈالر کا بجٹ مختص کیا گیا ہے
1803521

کینیڈا اپنی فضائیہ کو جدید بنانے کے لیے اٹھاسی عدد ایف 35 طیارے خریدے گا۔
کینیڈا کی وزیر دفاع انیتا آنند نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ حکومت اٹھاسی عدد ایف 35 طیارے خریدے گی جس کے لیے انیس ارب ڈالر کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔
وزیر دفاع نے بتایا کہ ان طیاروں کی خرید سے کینیڈا شمالی قطب میں اپنی حاکمیت کو وسعت دے گا اور یہ کینیڈئین فضائیہ کے لیے گزشتہ تیس سالوں میں کی گئی اہم ترین سرمایہ کاری ہوگی ۔