عالمی معیشت روس ۔ یوکیرین جنگ کے باوجود مثبت ڈگر پر ہے، آئی ایم ایف

"ہم ترقی کو بڑھانے اور مہنگائی کو کم کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اس کے برعکس شرح ترقی گر رہی ہے، مہنگائی بڑھ رہی ہے۔"

1800582
عالمی معیشت روس ۔ یوکیرین جنگ کے باوجود مثبت ڈگر پر ہے، آئی ایم ایف

 آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے بتایا کہ یوکرین میں جنگ کے باوجود عالمی معیشت مثبت ڈگر پر رہے گی لیکن  سست روی سے۔

کرسٹالینا جارجیوا نے فارن پالیسی میگزین کی جانب سے منعقدہ تقریب میں یوکرین میں 24 فروری سے جاری جنگ کے عالمی اقتصادی صورتحال پر اثرات  پر اپنے جائزے پیش کیے۔

جارجیوا نے کہا کہ اس سال کے لیے عالمی اقتصادی ترقی کی پیشن گوئی میں کمی متوقع ہے، لیکن اس کے ابھی بھی مثبت رہنے کی امید ہے۔

کرسٹالینا جارجیوا نے بتایا کہ  "ہم ترقی کو بڑھانے اور مہنگائی کو کم کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اس کے برعکس شرح ترقی گر رہی ہے، مہنگائی بڑھ رہی ہے۔"

یہ بتاتے ہوئے کہ کمزور معیشتوں میں کساد بازاری کا خطرہ ہو سکتا ہے، آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر نے کہا کہ جنگ اور روس کے خلاف پابندیوں کی وجہ سے توانائی اور اشیائے خوردونوش کی بلند قیمتوں سے بہت سے ترقی پذیر ممالک متاثر ہوں گے۔



متعللقہ خبریں