روس نے اپنے شہریوں اور فرموں پر غیر ملکی زر مبادلہ کے حوالے سے پابندیاں عائد کر دیں

حکم نامے میں روسی کمپنیوں کو برآمدات سے حاصل ہونے والی  غیر ملکی کرنسی فروخت کرنے کی ذمہ داری عائد کی گئی ہے

1787565
روس نے اپنے شہریوں اور فرموں پر غیر ملکی زر مبادلہ کے حوالے سے پابندیاں عائد کر دیں

روسی شہریوں کو غیر ملکی کرنسی میں خارجی قرضے دینے اور غیر ملکی کرنسی بیرون ملک بینک کھاتوں میں جمع کرانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

روسی صدارتی محل کے کریملن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کے خلاف پابندیوں کے حوالے سے تدابیر  پر مشتمل  قرار داد  پر صدر ولادیمرپوتن نے دستخط کر دیے ہیں۔

بیان کے مطابق حکم نامے میں روسی کمپنیوں کو برآمدات سے حاصل ہونے والی  غیر ملکی کرنسی فروخت کرنے کی ذمہ داری عائد کی گئی ہے۔

"بین الاقوامی تجارت میں مصروف کمپنیوں کو اپنی غیر ملکی زرمبادلہ کی آمدنی کا 80 فیصد مجاز بینکوں میں فروخت کرنا پڑے گا۔"

بیان میں کہا گیا کہ ملک میں زرمبادلہ کے لین دین پر کچھ پابندیاں بھی لگائی گئی ہیں، ’’روسی شہریوں کو غیر ملکی کرنسی میں غیر ملکی قرضے دینے اور روس سے باہر بینک کھاتوں میں غیر ملکی کرنسی جمع کرنے پر پابندی عائد ہو گی۔


 



متعللقہ خبریں