یورپی یونین اور یورو زون میں 25 سالوں کا ریکارڈ بلند سطح کا افراط زر

یورپی شماریاتی دفتر (یوروسٹیٹ) نے جنوری کے سالانہ افراط زر کے اعداد و شمار یورپی یونین اور یورو زون کے لیے جاری کر دیے

1783806
یورپی یونین اور یورو زون میں 25 سالوں کا ریکارڈ بلند سطح کا  افراط زر

یورو زون میں، توانائی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے جنوری میں سالانہ مہنگائی 5.1 فیصد کی شرح کے ساتھ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

یورپی شماریاتی دفتر (یوروسٹیٹ) نے جنوری کے سالانہ افراط زر کے اعداد و شمار یورپی یونین (EU) اور یورو زون کے لیے جاری کر دیے  ہیں۔

اس کے مطابق یورپی یونین میں سالانہ افراط زر جو دسمبر میں 5.3 فیصد تھا، جنوری میں بڑھ کر 5.6 فیصد ہو گئی۔

اس طرح، جنوری میں یورو زون میں افراط زر گزشتہ 25 سالوں سے ریکارڈ کی جانے والی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

ماہ اگست، ستمبر، اکتوبر، نومبر اور دسمبر میں بھی یہ  حالیہ برسوں کی بلند ترین سطح پر ریکارڈ ہوا تھا۔

جنوری میں مہنگائی کی شرح جرمنی میں 5.1 فیصد، فرانس میں 3.3 فیصد، اسپین میں 6.2 فیصد، اٹلی میں 5.1 فیصد، ہالینڈ میں 7.6 فیصد، بیلجیم میں 8.5 فیصد، پولینڈ میں  8.7 فیصد، چیکیا میں 8.8 فیصد، ایسٹونیا میں11 فیصد اور لتھوانیا میں 12.3 فیصد رہی ہے۔

اس طرح افراط زر یورپی مرکزی بینک (ECB) کے 2 فیصد ہدف سے کافی بلند رہا ہے۔



متعللقہ خبریں