ترک غذذائی اجناس کا دنیا بھر میں تعارف
بی بی سی نے ٹیکسٹائل اور جیولری انڈسٹری کی پروموشنل نشریات سیریز کی پہلی قسط کو 1 بلین ناظرین کے لیے نشر کیا ہے
ترک برآمد کنندگان اسمبلی نے ترکی کی برآمدی مصنوعات اور شعبوں کے بارے میں دنیا بھر میں آگاہی بڑھانے کے لیے بی بی سی ورلڈ نیوز کے ساتھ ایک سمجھوتہ کیا ہے۔
اسمبلی کے بیان کے مطابق، بی بی سی ورلڈ نیوز، جو یورپ، شمالی امریکہ، لاطینی امریکہ، افریقہ، ایشیا پیسیفک، مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں تقریباً 1 بلین ناظرین تک اپنی نشریات پہنچاتا ہے نے، خوراک اور زراعت، ٹیکسٹائل اور زیورات، جدت اور ٹیکنالوجی کے بارے میں 3 دستاویزی فلمیں تیار کی ہیں۔
ٹیکسٹائل اور جیولری انڈسٹری کی پروموشنل نشریات سیریز کی پہلی قسط کو 1 بلین ناظرین کے لیے نشر کیا گیا ہے۔
دوسری قسط کہ جس میں خوراک اور زراعت کے شعبے کی وضاحت کی گئی ہے، فروری کے شروع میں بی بی سی ورلڈ نیوز کے ناظرین تک پہنچے گی۔
پروموشنل فلم میں جہاں خشک میوہ جات، زیتون کا تیل، سیریلز، دالیں اور ہیزلنٹ کے شعبے نمایاں تھے، وہیں تازہ کشمش، چیری، انجیر، ٹماٹر، کھیرے اور خوبانی جیسی مصنوعات بھی نمایاں تھیں۔
ترکی کے شعبہ خوراک و زراعت نے دنیا بھر میں 2021 میں 22.5 بلین ڈالر سے زائد کی برآمدات کی ہیں۔
ترکی، ہیزل نٹ، تازہ اور خشک انجیر، خوبانی، انگور اور دلیہ پیدا کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے یہ دنیا بھر کے 150 ممالک کو ہیزل نٹ برآمد کرتا ہے۔