ترکی کی ماہ جنوری میں ریڈی میڈ گارمینٹس کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

ترکش ایکسپورٹرز اسمبلی (TIM) کے اعداد و شمار پر مبنی  معلومات کے مطابق، ریڈی میڈ ملبوسات ،  گزشتہ ماہ آٹوموبائل ، کیمیکلز اور مصنوعات اور اسٹیل کے شعبوں کے بعد چوتھے نمبر پر سب سے زیادہ  برآمدات والا شعبہ  تھا

1773604
ترکی کی ماہ جنوری میں ریڈی میڈ گارمینٹس کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

جنوری میں  ریڈ میڈ ملبوسات کی برآمدات گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 5.5 فیصد بڑھ کر 1.6 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے جوکہ ماہ جنوری  اعداد و شمار کے لحاظ سے ایک نیا ریکارڈ ہے۔

ترکش ایکسپورٹرز اسمبلی (TIM) کے اعداد و شمار پر مبنی  معلومات کے مطابق، ریڈی میڈ ملبوسات ،  گزشتہ ماہ آٹوموبائل ، کیمیکلز اور مصنوعات اور اسٹیل کے شعبوں کے بعد چوتھے نمبر پر سب سے زیادہ  برآمدات والا شعبہ  تھا۔

اس شعبے نے گزشتہ ماہ اپنی برآمدات میں 5.5 فیصد اضافہ کرکے 1.6 بلین ڈالر کی حد پار کرلی ہے اور یوں  ماہ جنوری میں اب تک کا ریکارڈ توڑ دیا۔

جنوری میں ترکی کی کل برآمدات میں ریڈی میڈ  ملبوسات کا حصہ 9.85 فیصد تھا۔

گزشتہ ماہ سب سے زیادہ برآمدات7.3 فیصد اضافے کے ساتھ  جرمنی کوکی گئیں جس کی  مالیت  323.1 ملین ڈالر  تھی۔

جرمنی کے بعد  180.2 ملین ڈالر کے ساتھ اسپین، 146.7 ملین ڈالر کے ساتھ برطانیہ اور 143.4 ملین ڈالر کے ساتھ ہالینڈ کا نمبر آتا ہے۔

سب سے زیادہ برآمدات کرنے والےدیگر ممالک میں  اٹلی، امریکہ، ڈنمارک، پولینڈ اور عراق  شامل تھے۔

ترکی کے ریڈی میڈ  ملبوسات کی ٹاپ 20 مارکیٹوں میں شامل ممالک میں سے یونان  میں سب سے زیادہ  اضافہ دیکھا گیا ہےجو  71.8 فیصد ہے اور اس کی مالیت 17.7 ملین ڈالر  ہے ۔

یونان کے بعد متحدہ عرب امارات 34 فیصد، نیدرلینڈ 27.6 فیصد، لیبیا 25.1 فیصد اور فرانس 24.5 فیصد اضافے کے ساتھ برآمدات کی گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں