کاروبار دوست پالیسیوں نے سرمایہ کاری کیلئے پاکستان کو خطے میں انتہائی پرکشش ملک بنا دیا: عمران خان

بدھ کے روز  اسلام آباد میں خصوصی اقتصادی زونز کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صنعتوں میں غیرملکی سرمایہ کاری سے نہ صرف ملازمتوں اوربرآمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ اس سے ٹیکنالوجی کی منتقلی بھی ممکن ہوگی

1772536
کاروبار دوست پالیسیوں نے سرمایہ کاری کیلئے پاکستان کو خطے میں انتہائی پرکشش ملک بنا دیا: عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں نے صنعتوں میں سرمایہ کاری کیلئے پاکستان کوخطے میں انتہائی پرکشش ملک بنادیا ہے۔

بدھ کے روز  اسلام آباد میں خصوصی اقتصادی زونز کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صنعتوں میں غیرملکی سرمایہ کاری سے نہ صرف ملازمتوں اوربرآمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ اس سے ٹیکنالوجی کی منتقلی بھی ممکن ہوگی ۔

وزیراعظم نے کہاکہ حکومت پلگ اینڈ پلے ماڈل پرمبنی ترجیحی بنیادوں پر خصوصی اقتصادی زونز کو یقینی بنارہی ہے انہوں نے کہاکہ بورڈ آف گورنرز اورخصوصی اقتصادی زونز کی انتظامیہ کی تعیناتی میرٹ اور مفادات کے عدم ٹکرائو کو مدنظر رکھ کرکی جارہی ہے ۔اجلاس کو رشکئی ، DABEJI، بوستان علامہ اقبال صنعتی شہر سمیت ایم تھری صنعتی زون کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی

گئی ۔

اجلاس کو مقامی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے صنعتوں کے قیام میں سہولت دینے کیلئے سرمایہ کاری بورڈکی جانب سے کیے گئے اقدامات کے بارے میں بھی بتایاگیا۔وزیراعظم نے تمام اقدامات کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔



متعللقہ خبریں