ٹویوٹا نے کورونا کے باعث 11 کارخانے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا

ٹویوٹا موٹر نے کورونا وبا کی وجہ سے موٹر گاڑیوں کے پرزہ جات کے شعبے پر پڑے منفی اثرا کے پیش نظر جاپان کے گیارہ کارخانوں میں پیداوار وقتی طور پر بند کر دی ہے

1769321
ٹویوٹا نے کورونا کے باعث 11 کارخانے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا

 ٹویوٹا موٹر نے کورونا وبا کی وجہ سے موٹر گاڑیوں کے پرزہ جات کے شعبے پر پڑے منفی اثرات کے پیش نظر جاپان کے گیارہ کارخانوں میں پیداوار وقتی طور پر بند کر دی ہے۔

کویڈ انیس کے  واقعات میں اضافے سے متاثرہ پرزہ جات بنانے والے کارخانوں میں پیداوار بند ہونے کی وجہ سے چپ کی فراہمی مشکلات سے دوچار ہے ۔

ٹویوٹا کے مطابق،کمپنی نے جاپان میں گیارہ کارخانوں کو یکم فروری تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس فیصلے کے بعد کرولا،پرئیس اور لینڈ کروزر ماڈلز کی پیداوار تاخیر کا سبب بنے گی ۔

 ٹویوٹا کے ذیلی برانڈ ڈائی ہاٹسو موٹرز نے بھی بعض کارخانوں میں پیداوار بند کر دی تھی ۔

 

 



متعللقہ خبریں