ترکی نے گزشتہ سال 131 ممالک کو ٹماٹر کا پیسٹ اور 118 ممالک کوٹماٹر  کیچپ برآمد کیا

اولوداع  ایکسپورٹرز ایسوسی ایشنز (UIB) سے مرتب کردہ معلومات کے مطابق، ترکی کی ٹماٹر پیسٹ کی برآمدات میں 2020 کے مقابلے میں گزشتہ سال اضافہ دیکھنے کو ملا ہے

1766434
ترکی نے گزشتہ سال 131 ممالک کو ٹماٹر کا پیسٹ اور 118 ممالک کوٹماٹر  کیچپ برآمد کیا

ترکی نے 2021  میں 131 ممالک کو ٹماٹر کا پیسٹ اور 118 ممالک کوٹماٹر  کیچپ برآمد کیا ہے۔

اولوداع  ایکسپورٹرز ایسوسی ایشنز (UIB) سے مرتب کردہ معلومات کے مطابق، ترکی کی ٹماٹر پیسٹ کی برآمدات میں 2020 کے مقابلے میں گزشتہ سال اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

ترکی کے زرخیز میدانی علاقوں، خاص طور پر برسا کےقاراجا بے اور  مصطفیٰ کمال پاشا اضلاع میں اگائے جانے والے ٹماٹروں سے تیار کردہ ٹماٹر پیسٹ کی برآمدی فروخت 2020 کے مقابلے میں تقریباً 32 فیصد بڑھ کر 154 ملین 508 ہزار ڈالر سے بڑھ کر 203 ملین 883 ہزار ڈالر ہو گئی ہے۔ سمجھی جانے والے ملک  عراق کو  کی گئی ہے۔

اس ملک کو برآمدات 2020 کے مقابلے میں بڑھی اور 94 ملین 586 ہزار ڈالر سے بڑھ کر 120 ملین 710 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

عراق کو کل غیر ملکی برآمدات کا 59.20 فیصدحصہ برآمد کیا گیا ہے۔

اٹلی کو26 گنا زیادہ اضافے کے ساتھ 6 لاکھ 88 ہزار ڈالر سے  17 ملین 9 لاکھ 93 پزار ڈالر مالیت کی برآمدات کی گئی اور اس طرح  اٹلی اس  فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔

تیسرے نمبر پر موجود جرمنی کو 10 ملین 988 ہزار ڈالر کی برآمدات  کی گئیں۔

چوتھے نمبر پر جاپان کو 9 ملین 7 لاکھ  10 ہزار ڈالر اور پانچویں نمبر پر موجوداومان  کو 5 ملین   22 ہزار ڈالر کی برآمدات کی گئیں۔

ترک نے گزشتہ سال  کیچپ کی برآمدات سے  7 16 ملین 7   لاکھ   16 ہزار ڈالر کا زرمبادلہ حاصل  کیا۔

گزشتہ سال 118 ممالک کو برآمد کرنے والے  اس سیکٹر کے نمائندوں نے سب سے زیادہ کیپچپ برطانیہ کو برآمد کیا۔

اس ملک کی برآمدات 160 فیصد اضافے سے  8 لاکھ 58 ہزار ڈالر سے   بڑھ کر  2 ملین 2 لاکھ 34 ہزار  ڈالر تک پہنچ گئیں۔

کیچپ مینوفیکچررز نے جرمنی کو برآمدات میں  بھی  اضافہ کیا، جو 15 فیصد بڑھ کر  1 ملین 3 لاکھ  97  ہزار ڈالر سے 1 ملین 6 لاکھ 19 ہزار ڈالر تک پہنچ گئیں ۔

2020 میں بیلجیئم   کو کیچپ کی  برآمدات 4 لاکھ 90 ہزار ڈالر  سے  152 فیصد بڑھ کر 1 ملین  2 لاکھ 34 ہزار ڈالر ہو گئی۔

سیکٹر کے نمائندوں نے عراق کو 1 لاکھ 71 ہزار ڈالر اور اسپین کو 1 لاکھ 6 ہزار ڈالر کا کیچپ بھی فروخت کیا۔



متعللقہ خبریں