کرپٹو کرنسی جلد ہی ایرانی منڈیوں میں متعارف کروائی جائے گی:ایرانی مرکزی بینک

ایرانی مرکزی بینک کے  صدر علی صاسلح عبادی نے کہا ہے کہ   جلد ہی ملکی کرپٹو کرنسی کو تجرباتی بنیادوں پر متعارف کروایا جائے گا

1746644
کرپٹو کرنسی جلد ہی ایرانی منڈیوں میں متعارف کروائی جائے گی:ایرانی مرکزی بینک

 ایرانی مرکزی بینک کے  صدر علی صالح  عبادی نے کہا ہے کہ   جلد ہی ملکی کرپٹو کرنسی کو تجرباتی بنیادوں پر متعارف کروایا جائے گا۔

  ایرانی خبر ایجنسی برائے طلبا کےمطابق، تہران میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےعبادی نےایرانی کرپٹو کرنسی سے  متعلق کہا کہ کرپٹو کرنسی مرکزی بینک کےزیر غور ہے جس کےلیے ضروری تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں  اور امید ہے کہ جلد ہی اسے ملکی منڈیوں میں متعارف کروا دیا جائے گا۔

 صالح عبادی  نے مزید بتایا کہ  ایران کے منجمد مالی اثاثوں پر سے پابندیاں ہٹانے کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں اور ہم غیر ملکی کرنسیوں کی گردش کو بہتر طریقے سے کنٹرول کرنے کے بھی قابل ہیں۔

 ایران ، بجلی کے رعائیتی نرخوں کی بدولت،چین،روس،امریکہ،قازقستان،کینیڈا اور آئس لینڈ کےہمراہ  کرپٹو کرنسی متعارف کرنے والے دنیا کے 7 ممالک میں سے ایک ہے ۔

 

 



متعللقہ خبریں