پاکستان کو اس ہفتے سعودی عرب 3 ارب ڈالر کا قرضہ دے گا

اس پیش رفت کے ساتھ زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب ڈالرز سے بڑھ کر 20 ارب ڈالر ہو جائینگے

1739542
پاکستان کو اس ہفتے سعودی عرب 3 ارب ڈالر کا قرضہ دے گا

پاکستان کی وفاقی کابینہ نے سعودی عرب سے 3 ارب ڈالرز قرض کے ذخائر اسٹیٹ بینک میں رکھنے اور ادھار پر تیل خریداری کے معاہدے کی منظوری دے دی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تین ارب ڈالرکے  قرضے کے معاہدے کیلئے تمام قانونی معاملات کو طے کر لیا گیا، جس کی  وفاقی کابینہ نے بھی منظوری دے دی ہے۔ دوران ہفتہ  اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو 3 ارب ڈالرز مل جائیں گے۔

اس پیش رفت کے ساتھ زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب ڈالرز سے بڑھ کر 20 ارب ڈالر ہو جائینگے۔ یہ معاہدہ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران طے  پایا تھا، جس میں سعودی ولی عہد نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالرز کے سپورٹ فنڈ کی منظوری دی تھی۔



متعللقہ خبریں