ترکی: بحری سیکٹر کی ریکارڈ توڑ برآمدات

ترکی کی بحری سیکٹر کی غذائی مصنوعات نے رواں سال کے 10 ماہ میں 1 بلین 97 ملین ڈالر برآمدات کے ساتھ ریکارڈ توڑ دیا ہے

1736088
ترکی: بحری سیکٹر کی ریکارڈ توڑ برآمدات

ترکی کی بحری سیکٹر کی غذائی مصنوعات نے رواں سال کے 10 ماہ میں 1 بلین 97 ملین ڈالر برآمدات کے ساتھ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

گذشتہ سال بحری سیکٹر کی برآمدات 1 بلین 52 ملین ڈالرتھیں اور یہ اعداد و شمار مذکورہ سیکٹر کی بلند ترین برآمدات رہیں۔

سال 2021 کے خاتمے سے پہلے ہی سیکٹر نے ایک نیا ریکارڈ بنا دیا ہے۔

سال کے پہلے 10 ماہ میں ترکی نے تقریباً 80 ممالک کو بحری مصنوعات برآمد کیں۔ جنوری۔اکتوبر کے دورانیے کی برآمدات گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 82 کروڑ 2 لاکھ 58 ہزار ڈالر سے بڑھ کر 34 فیصد اضافے کے ساتھ 1 بلین 97 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ اس طرح گذشتہ پورے سال کی برآمدات کی حد بھی عبور ہو گئی ہے۔

دس ماہ کے دورانیے میں برآمد کی جانے والی مصنوعات میں 383،5 ملین ڈالر کے ساتھ پرچ مچھلی سرفہرست رہی۔ 312 ملین ڈالر برآمدات کے ساتھ بریم مچھلی دوسرے اور 123 ملین ڈالر کے ساتھ ٹراوٹ تیسرے اور117 ملین ڈالر کے ساتھ ٹرکش سائمن کی برآمدات چوتھے نمبر پر رہیں۔



متعللقہ خبریں