ترکی: رواں سال میں 83 ممالک کو پھول برآمد کئے گئے

آرائشی پودے اور متعلقہ مصنوعات، ترکی کے ایسے برآمداتی سیکٹروں میں سے ایک ہے جن کی برآمدات میں کورونا وائرس کے دوران اضافہ ہوا

1725716
ترکی: رواں سال میں 83 ممالک کو پھول برآمد کئے گئے

رواں سال میں ترکی سے 83 ممالک کو 125 ملین ڈالر مالیت کے پھول برآمد کئے گئے ہیں۔

آرائشی پودے اور متعلقہ مصنوعات، ترکی کے ایسے برآمداتی سیکٹروں میں سے ایک ہے جن کی برآمدات میں کورونا وائرس کے دوران اضافہ ہوا ہے۔

آرائشی پودوں اور متعلقہ مصنوعات کی برآمداتی یونین کے سربراہ اسماعیل یلماز نے کہا ہے کہ وباء کی پھیلائی ہوئی کساد بازاری کے باوجود پھولوں کے سیکٹر نے ترقی کی ہے۔ ضلع انطالیہ، ازمیر، سقاریہ، اسپارتا اور دیگر مختلف شہروں میں پیدا ہونے والے پھولوں کی بیرون ملک مانگ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ رواں سال کے لئے ہمارا برآمداتی ہدف 115 ملین ڈالر تھا لیکن اس وقت ہماری برآمدات 125 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہو چکی ہیں۔ میرا خیال ہے کہ رواں سال کے آخر تک یہ شرح 150 ملین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ یہ اضافہ ہماری برآمدات میں 50 سے 55 فیصد اضافے کا مفہوم رکھتا ہے۔

اسماعیل یلماز نے کہا ہے کہ خاص طور پر یورپ میں ہمارے پھولوں کی مانگ میں بہت اضافہ ہوا ہے۔ رواں سال میں ہم نے 83 ممالک کو پھول اور متعلقہ مصنوعات برآمد کی ہیں۔ ان ممالک میں ہالینڈ، برطانیہ، جرمنی، ازبکستان، رومانیہ اور بلغاریہ سرفہرست ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ وباء کے دور میں ہمارے برآمداتی ممالک کی تعداد میں بھی اور برآمداتی مقدار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔



متعللقہ خبریں